عوام اور تاجر گھروں میں رہیں، صدرانجمن تا جران بلو چستان

79

کوئٹہ( این این آئی)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے پرس ریلیز کے مطابق 14اگست کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی ہوئی ،جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ثاقب کاکڑ اور مختلف محکموں کے نمائندوں و مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر یاسین مینگل ودیگر شریک ہو ئے ،اجلاس میں کوئٹہ شہر میں 14 اگست اچھے طریقے اور خوبصورت انداز میں ماننے کا فیصلہ کیا گیا اور کوئٹہ شہر کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور شہر 13 اگست شام 6 بجے سے اور 14اگست رات تک بند کرنے کا فیصلہ ہوا اور عوام اور تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں رہے اور باہر نہ نکلے اور ہر قسم کے اسپرے اور پانی عوام پر نہ پنکھے اگر کسی بھی فرد کے پاس اگر ایسا مواد پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی، سید عبدالقیوم آغا، شاہجہاں ترین، طفر گلستان، اللہ داد اچکزئی، سید نعمت آغا، حسن آغا ،رضا شاہ ،نصیر ترین ودیگر نے عوام اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہے اور باہر نہ نکلے تاکہ افراتفری نہ پہلے۔ دریںا ثنا ایک اور میٹنگ کرنل زاہد کے زیر صدارت محروم الحرام کے سلسلے میں طوغی روڈ ایف سی کے آفس میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ شیعہ کانفرنس کے سربراہ دائود آغا، حسن آغا، میر یاسین مینگل اوررضا شاہ قاسم دیگر شریک ہو ئے اور محروم الحرام کے روٹز کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔