پاکستان قائد اعظم اور مسلمانان ہند کی قربانیوں اور جہد مسلسل کا ثمر ہے

190

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیرمیاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق ، یوسی 57کے ٹھیکیدار غلام مرتضیٰ ،یوسی 55کے توصیف احمد خاں عرف ٹیپو خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان قائد اعظم اور مسلمانان ہند کی قربانیوں اور جہد مسلسل کا ثمر ہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان کو اس بنیاد پر لایا جائے جس بنیاد پر پاکستان کو حاصل کیا گیا مسلمانوں نے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا قائد اعظم اور مسلمانوں کی قیادت نے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر اس ملک پاکستان کی بنیاد رکھی۔ امیر جماعت اسلامی اجمل حسین بدراوردیگر عہدیداران نے چمن میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہدا کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر یوم آزادی کے قریب متحرک ہیں ہمارے اداروں کی ذمے داری ہے کہ ان کا تدارک کریں اور ان کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب اور مون سون بارشوں سے بڑا نقصان ہوا ہے جس کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے حکومت خود سے اپنی ذمے داری سمجھے اور کام کرے تو مسائل کا ازالہ کیا جاسکتا ہے۔