لندن: برطانیہ میں معیشت سے متعلق ایک سروے کیا گیا جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ رواں برس ستمبر کے آخر تک ہر 3 میں سے ایک برطانوی کمپنی تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔
برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ صرف جون کے مہینے میں 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کرونا وائرس وبا اور اس کے نتیجے میں ہونے والے طویل عرصے پر مبنی لاک ڈاؤن کے باعث برطانیہ کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ایک سروے کے مطابق سن 2009 کے بعد سے اب تک 11 سال کے دوران ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ برطانیہ کساد بازاری کا شکار ہوا ہے۔