ایڈون آرمسٹرونگ نامی شخص نے دنیا کے پہلے ایف ایم ریڈیو کی اکیلے سازی کی اور دسمبر 1933 کو متعارف کروایا۔
ایف ایم کی ایجاد سے پہلے ریڈیو میں اے ایم سسٹم استعمال ہوا کرتا تھا لیکن اس میں سب سے بڑی خرابی یہ تھی کہ اس کی تعدد ارتعاش میں تخریبی عوامل کا ہونا عام بات تھی یعنی بجلی کے سنگنلز کی دخل اندازی سے ریڈیو کے سگنلز خراب ہوجایا کرتے تھے۔
ایڈون کا ایجاد کردہ ایف ایم ریڈیو میں یہ مسئلہ نہیں تھا۔ اس ریڈیو کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ مختلف اقسام کی تعداد ارتعاش کا متحمل تھا اور بجلی کے سگنلز کے بدلاؤ سے اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا تھا جیسے طوفان آنے کی صورت میں۔
ایف ایم ریڈیو پر سب سے پہلے نشریات 5 نومبر 1935 کو نیویارک سے کی گئیں جو کہ انسٹی ٹیوٹ آف ریڈیو اینجینئرز کیلئے مختص تھیں۔