وزیراعظم نے پشاوربی آرٹی منصوبے کا افتتاح کردیا

385

پشاور: وزیراعظم عمران خان نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا  ہےکہ منصوبے کیلئے ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہاکہ بی آر ٹی کا مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا،بی آرٹی کے اسٹاپ کا کرایہ 10 روپے ہوگا، جو ہر عام آدمی ادا کرسکتا ہے،بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرائے کی وصولی کیلئے خود کارجدید نظام وضع کیا گیا ہے،سفرکے دوران وائی فائی اورموبائل چارجنگ کی سہولت بھی میسرہوگی،معذوراورمعمرافراد برقی سیڑھیوں اورلفٹس کا استعمال بھی کرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بی آرٹی منصوبے میں 200 سے زائد بسیں چلائی جائیں گی،گاڑیوں کیلئے جدید پارکنگ پلازہ کی تعمیراورسائیکل اسٹینڈکی بھی سہولت موجود ہے،مسافروں کی آسانی کیلئے بس اسٹیشن تک لانے کیلئے شٹل سروس بھی ہوگی۔