صدر کا صاف کیا گیا نالہ پھر سے بھرنا شروع ہوگیا

315

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر سے گزرنے والے برساتی نالے کو مون سون کے چوتھے اسپیل سے پہلے کچرا صاف کیا گیا تاہم نالہ ایک بار پھر سے بھرنے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کے چوتھے اسپیل سے پہلے ریگل صدر سے گزرنے والے نالے کی صفائی بھر پور طریقے سے کی گئی تھی اور پانی کی روانی کو ممکن بنایا گیا تھا، لیکن صفائی ہوئے ابھی ہفتہ مکمل نہیں ہوا ہے اور نالہ کچرے سے پھر بھرنے لگا ہے۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے کے دکانداروں اور رہائشیوں کو بھی اپنے علاقے کو صاف رکھنے کا احساس ہونا چاہیے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سڑک سے متصل نالے کا حصہ تقریبا بھر چکا ہے، اس صورتحال میں انتظامیہ بھی پریشان ہے ۔