حریت رہنماؤں کا آج یوم تشکر اور کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

90

سرینگر (اے پی پی) کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے میں کشمیر کے عوام اس دن مکمل ہڑتال کریں۔ سرینگر میں جاری بیان میں انہوں نے کشمیر کے ایک حصے پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا حوالہ دیتے ہوئے کا کہ غاصبانہ قبضہ کرکے دوسروں سے ان کی آزادیاں چھین لینے والی قوم کو یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی قبضہ میں کشمیر کے مکینوں نے آج 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کی 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منانے کی اپیل کی دیگر کشمیری حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے بھی حمایت کی ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے جمعرات کو سرینگر میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے لیے پناہ گاہ ہے اور ان کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔