چیئر مین سینیٹ نے کراچی میں کشمیر ریلی پر بم حملے کی رپورٹ طلب کرلی

36

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ نے کراچی میں کشمیر ریلی میں ہونے والے بم حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور اس معاملے کو داخلہ کمیٹی کے سپرد کردیاہے۔ قبل ازیںسینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 5 اگست کو جب پوری قوم یوم استحصال اور یوم سیاہ
منارہی تھی اور بھارت کے خلاف پورا پاکستان احتجاج کر رہا تھا ، اس وقت کراچی شہر میں ایک ریلی پر حملہ ہوا جس میں ہزاروں لوگ شریک تھے مگر ایک ہفتے سے زیادہ دن گزرنے کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومتیں مجرموں کو گرفتار نہیں کر سکیں ۔ حکومت کہتی ہے کہ اس میں ’را ‘کا ہاتھ ہوسکتاہے ۔حکومت سے پوچھا جائے کہ کیا اس نے ’را ‘کو شہریوں کے قتل عام کی اجازت دے رکھی ہے؟۔