الیکشن کمیشن نے لاء افسران کی تعیناتی کی درخواستیں طلب کرلیں

21

پشاور(آن لائن) الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق عدالتوں میں مقدمات سے جلد از جلد نمٹنے کے لیے 11لا افسر کی تعیناتی کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد
ایک، پختونخوا میں3، بلوچستان 2، پنجاب 2اور سندھ میں 3 لاء افسر تعینات کیے جائیں گے۔ انتخابی امور سے متعلق کئی امور عدالتوں میں زیر التوا ہے ان سے نمٹنے کے لیے الیکشن کمیشن نے 11 لا افسر کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ جس کے لیے ہائی کورٹ میں مقدمے کا تجربہ اور انتخابی امور کی مہارت طلب کی گئی ہے یہ افسر ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں انتخابی امور سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے پیروی کریں گے۔