شراب لائسنس اجرا کی انکوائری مزید تیز، عثمان بزدار کیخلاف گھیرا تنگ

31

لاہور (آن لائن) نیب لاہور نے کینٹ کے ایک مقامی ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کے لائسنس کے اجرا سے متعلق جاری انکوائری کو مزید تیز کردیا ہے۔ جس کے باعث مذکورہ انکوائری میں 2 روز قبل طلب کیے گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گرد نیب کا گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی کو 2 روز میں 2 مرتبہ طلب کرلیا ہے۔ جنہوں نے نیب کی انکوائری کمیٹی کے روبرو اپنا
بیان قلم بند کروانے کے ساتھ ساتھ نیب کے مختلف سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔ دوسری طرف نیب آفس طلبی سے قبل راحیل صدیقی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اوپر عاید الزمات کا سامنا کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ شراب لائسنس کیس میں نیب کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں ان کا دامن صاف ہے۔