دنیا کا مہنگا ترین فیس ماسک

321

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کئی ممالک میں لازمی قرار دیا گیا فیس ماسک اب فیشن میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

فیس ماسک کے اب نت نئے ڈیزائن تیار کیے جارہے ہیں، مارکیٹ میں پہلے سے موجود کئی اقسام کے ماسک دستیاب ہیں لیکن اب اس میں جدت آتی جارہی ہے۔

ایک جانب اسمارٹ ماسک اور اور ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مترجم ماسک متعارف کروائے گئے ہیں تو دوسری جانب زیب و زینت کے لیے خوبصورت ماسک بنائے جارہے ہیں۔

بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹسٹوں نے دنیا کا مہنگا ترین فیس ماسک تیار کیا ہے۔ سونے سے تیار کردہ ماسک میں درجنوں ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔

دیدہ زیب ماسک کو دیکھ کر ہر کوئی اسے پسند کرتا ہے لیکن خریدار اس کی قیمت کا سن کر حیرت زدہ ہو جاتے ہیں اور ان کی خوش گوار حیرت صرف حسرت میں بدل جاتی ہے۔

اس دلکش فیس ماسک کی صرف 15 لاکھ امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے اور یہ 25 ماہرین کی انتھک محنت کے بعد تیار ہوا ہے۔