کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا خیال دماغ سے نکا دیا جائے ، وزیر اعلیٰ سندھ

154

 

سہون (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا خیال دماغ سے نکال دیا جائے۔مراد علی شاہ صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال کے ساتھ سہون کے شہر جوہی پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے سیلابی پانی سے متاثرہ جوہی،واھی پاندھی روڈ اور ایف پی بند کا معائنہ کیا۔مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف
پی بند میں 8مقامات پر شگاف پڑے، قمبر شہداد کوٹ سے منچھر جھیل تک بارشوں سے کافی نقصان ہوا، متاثرین کی رہائش کے لیے 4ہزار ٹینٹس کی ضرورت ہے جن میں سے 33 سو ٹینٹ تیار ہوچکے ہیں، جوہی کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آئین میں کہیں گنجائش نہیں کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے، اگر کسی کے دماغ میں کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی ہوا بھری ہے تو وہ دماغ سے نکال دے، اگر کوئی ایسا ایکشن لیا بھی گیا تو سندھ کے عوام اس فیصلے کے خلاف جائیں گے۔