یو اے ای کامعاہدہ فلسطینیوں کی آزادی کی نفی کرتاہے،فضل الرحمن

365

پشاور:جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کامعاہدہ فلسطینیوں کی جدوجہدآزادی کی نفی کرتاہے،فلسطین ہویاکشمیر،آزادی کی جدوجہدکی حمایت کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم کسی مایوسی کا شکار نہیں ہیں،پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں تمام بلزکاجائزہ لیا،اےپی سی بلانےسے متعلق ہمیں کوئی اختلاف نہیں۔

مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اے پی سی یا تحریک سے نہیں بلکہ بعض امور پر اختلاف ہے،بڑی پارٹیاں حسب ضرورت حکومت کو ووٹ دیتی ہیں،یہ روش ترک کرنی چاہیے، ہمارے رابطے جاری ہیں۔