گندگی والے علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی،ناصر حسین شاہ

217

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گندگی والےعلاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے میونسپل کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہر شاہراہ،گلی، محلے کو گندگی سے پاک کر دیا جائے،کسی بھی مقام پر کچرے کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہئیں، میونسپل کمشنرز اپنی نگرانی میں صفائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کریں۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ کسی بھی وقت سرپرائز وزٹ کر کے صورت حال کا جائزہ لوں گا، ہر یونین کونسل کو صاف ستھرا نظر آنا چاہیے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گندگی والے علاقوں کے افسران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔