آرمی چیف اور بل گیٹس کی ٹیلیفونک گفتگو،پولیو مہم پر تبادلہ خیال

96

راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ اور گیٹس فائونڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ،کوروناوبار سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انسداد پولیومہم کی بحالی پر گفتگو ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اور انسدادِ پولیو مہم کی بحالی پر گفتگو ہوئی ہے۔ بل گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کی انسدادِ پولیو مہم میں کوششیں قابلِ تعریف ہیں،پاک فوج نے ہر جگہ انسدادِ پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی ، انسداد پولیو مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم قومی کاز ہے ، انسدادِ پولیو کی کوششوں میں رضا کاروں، سیکورٹی اہلکاروں اور ہیلتھ ورکرز کا کردار اہم ہے۔