بلیو اکانومی پالیسی پر وزیراعظم کی وزارت میری ٹائم کو مبارکباد

87

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی تشکیل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارک باد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ بلیو اکانومی پالیسی ہمارے شعبہ جہاز رانی کو نئی زندگی دے گی، اس پالیسی سے قیمتی زرِمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، یقین دلاتے ہیں کہ جہاز رانی کی پوری صلاحیت بروئے کار لائیں گے۔