مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے اموات 523ہوگئیں

85

سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے اموات 523ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روزمزید9افراد جاں بحق ہوگئے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 27489تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 6169جموں اور کشمیر 21320سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 540متاثرین میں سے 108سرینگر، 47بارہمولہ، 31پلوامہ، 12کولگام، 8شوپیاں، 31اننت ناگ، 37بڈگام، 65کپوارہ، 50بانڈی پورہ، 32گاندربل، 67جموں، 4راجوری، 4رام بن، 9کٹھوعہ، 8ادھمپور،5سانبہ، 4ڈوڈہ، 6پونچھ، 8ریاسی اور 4کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔