پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والا واحد نظریاتی ملک ہے

97

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ صابرنے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیادپرمعرض وجود میںآنے والا اور عہد حاضرکاواحدنظریاتی ملک ہے،یہ آزادمملکت کسی نے مسلمانوںکوطشتری میں رکھ پیش نہیں کی بلکہ اس کے حصول کے خاطر مسلمانان برصغیرنے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عظیم الشان جدوجہد کی، اس دوران انگریز حکومت کے جبر و تشدد اور ہندو کی ریشہ دوانیوں کا بڑی پامردی سے مقابلہ بھی کیا۔ حصول منزل کی راہ میں لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں اور عصمت کا نذرانہ پیش کیا تب جاکر پاکستان معرض وجود میں آیا، یہ مملکت خداداد ریاست مدینہ کے بعد دوسری نظریاتی ریاست ہے جو خالصتاً لاالہ الااللہ کے نظریہ پر قائم ہوئی، قیام پاکستان کی اساس بھی یہی نعرہ قرار پایا جسے دو قومی نظریہ بھی کہا جاتا ہے۔ 14 اگست پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ تابندہ و درخشندہ رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ آج ہماری نسل نوکے بیشتر نوجوان قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے بے خبر ہیں۔