سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری

258

کراچی(اسٹاف رپورٹر): سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے،بجلی کی بندش کے دورانیے میں کمی آئی لیکن اب بھی بجلی بند کی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ کےحکم کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے، بیشترعلاقوں میں بجلی کی بندش کو فنی خرابی کا نام دیاجارہا ہے،مختلف علاقوں میں چار سے پانچ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

گلستان جوہر،گلشن اقبال،لیاقت آباد،اورنگی ٹاؤن،قائدآباد،لانڈھی،کورنگی،ملیر اور شاہ فیصل کالونی،عزیزآباد
سمیت کراچی کےدیگرعلاقوں میں تین سےچارگھنٹے کی لوڈ شیڈنگ،اور بعض علاقوں میں دوسے تین گھنٹےبجلی غائب ہورہی ہے،

شہری کہتےہیں لوڈشیڈنگ نےزندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔

شہری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کےساتھ اووربلنگ سے بھی پریشان ہیں ، بھاری بھرکم بل شہریوں کےلئے معاشی مشکلات بڑھارہےہیں،صارفین کہتےہیں اتنی بجلی استعمال نہیں کرتے جتنے بل آرہے ہیں۔

بجلی کی بندش کی شکایت اور بل ٹھیک کروانےکےلئے صارفین کےالیکڑک کےمختلف شکایتی مراکز کارخ کررہےہیں،لیکن کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔