مریخ پر بھیجا جانے والا پہلا روبوٹ کونسا تھا؟

444

مریخ کی آب و ہوا اور سطح کی جانچ پڑتال کیلئے جو سب سے پہلا روبوٹ بھیجا گیا اس کا نام سوجرنر تھا۔

سوجرنر دراصل 6 پہیوں والی 25 پاونڈ کی وزن کی حامل ایک گاڑی تھی جو مریخ سے ڈیٹا اور تصاویر جمع کرکے عالمی فلکیاتی ادارے ناسا کو بھیجتی تھی۔

اسے 1996 کو لانچ کیا گیا تھا۔ اس گاڑی نما روبوٹ کا جو تجزیہ کرنے کا طریقہ تھا وہ یہ تھا کہ یہ مریخ کی سطح پر پائے جانے والے پتھروں کیے رنگ و روپ کی جانچ پڑتال کرتا تھا اور اس سے جو ڈیٹا حاصل ہوتا تھا وہ تصاویر کے ساتھ ناسا کو بھیج دیا کرتا تھا۔