وہ سیارہ جہاں ہیروں کی بارش ہوتی ہے

842

یہ بات ناقابلِ یقین لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ ہمارے نظامِ شمسی میں ایک سیارہ ایسا بھی ہے جہاں ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔

سائنسدانوں کے تجزیے کے مطابق زحل کے فضائی ماحول میں ہیروں کی بارش ہوتی ہے۔

نیپچون نظام شمسی کا آٹھواں سیارہ ہے اور اس کے Atmospheric Analysis سے پتا چلا ہے کہ اس سیارے پر موجود بجلی کے طوفان میتھین گیس کو خالص کاربن میں بدل دیتی ہے اور وہی کاربن پھر 1000 میل نیچے آکر پینسل میں پائی جانے والی گریفائٹ کی شیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے اور پھر نیچے آتے آتے مزید گاڑھا (condense) ہوکر 6000 کلومیٹر نیچے آکر ہیروں کی شکل میں بدل جاتا ہے۔

 جب یہی ہیرے اور نیچے سطح پر جاتے ہیں تو یہی ہیرے شدید پریشر اور حد درجہ زیادہ ٹیمپریچر کی وجہ سے پگھل کر لیکوئڈ میں بدل جاتے ہیں اور سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ان سیاروں کی سطح پر لیکوئڈ کاربن کے سمندر پائے جاتے ہوں گے۔

یونیورسٹی آف وسکونسن-میڈیسن اور ناسا کی جیٹ پروپلژن لیب کے ڈاکٹر کیون بینس کے مطابق ان اولوں کا سائز ایک سینٹی میٹر ہوسکتا ہے اور سالانہ ایک ہزار ٹن ہیرے بنتے ہیں۔