امریکا ایران پر پابندی لگانے کا حق کھو چکا ، متنازع طریقہ استعمال نہیں کرسکتا ، یورپی یونین

148

 

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے کہا کہ امریکا، ایران پر پابندیاں لگانے کا حق کھو چکا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے امریکی صدر کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا 2018ء میں ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوچکا ہے، اس لیے تہران پر پابندیوں کے لیے اقوام متحدہ کا اسنیپ بیک
میکانزم استعمال نہیں کرسکتا۔سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی ناکامی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال نہیں کر سکتا۔ ادھر روس اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں روسی صدر کی وڈیو کانفرنس کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔