ہمارے شہریوں کو قتل کرنیوالے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے ، فرانس

130

 

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کو قتل کرنے والے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس مذاکراتی عمل کی حمایت کے لیے تیار ہے لیکن فرانسیسی فوجیوں اور امدادی کارکنوں کو مارنے والے ’دہشت گردوں‘ کو رہائی ہرگز نہیں ملنی چاہیے۔ پیرس حکومت نے کابل حکومت سے یہ بھی کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے، ہمارے مطالبات نظرانداز نہ کیے جائیں۔