الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹر لیاری کے تحت جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

265

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرلیاری کے تحت بچوں کیلئے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں خصوصی تقریب کااہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر بچوں نے تقریب میں پھرپور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔

بچوں کی ہاتھوں میں جھنڈیا ں تھیں اورپاکستانی پرچم والے ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے اوروہ پاکستان زندہ بادکے نعرے بھی لگا رہے تھے۔تقریب میں بچوں نے ملی نغمے،خاکے اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔

اس موقع پر الخدمت چائلڈ پرو ٹیکشن سینٹر کے ذمہ داران موجود تھے۔تقریب میں بچوں کوقائد اعظم محمد علی جناح ،ان کے رفقا اور مسلمانوں کی قربانیوں اورآزادی کی اہمیت سے متعلق آگا ہ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ الخدمت چائلڈ پروٹیکشن سینٹرلیاری میں اسٹریٹ چلڈرن کو نہ صرف تعلیم دی جا رہی ہے،بلکہ ان میں حوصلہ اور صلاحیتیں پیداکرنے کیلئے مختلف پروگرامز کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔