کورونا وائرس کی سو گنا خطرناک قسم کی ملائشیا میں تشخیص: سینکڑوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ

317

ملائشیا میں عالمی وبا کا باعث بننے والے کورونا وائرس کووڈ 19 کی ایک اور خطرناک ترین قسم دریافت ہوئی ہے۔اسے وائرس کا سٹرین کہا جاتا ہے۔ ملائشیا کے وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا کا یہ سٹرین موجودہ کورونا وائرس سے 100گنا زیادہ خطرناک ہے کیوں کہ اس میں انفکیشن پھیلانے کی صلاحیت 100 گنا زیادہ ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا میں یہ سٹرین ایک بھارت پلٹ ریستوران مالک میں پایا گیا تھا جس نے کورونا وائرس کی خود میں موجودگی کو چھپایا۔اس پر اسے پانچ ماہ کی قید اور بھاری جرمانہ تو کیا گیا ہے تاہم اس نے ایک ایسے کلسٹر کو جنم دے دیا ہے جس میں وائرس کا یہ ملک سٹرین موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ملائشیئن وزیر صحت نے کہا ہے کہ لوگ احتیاط کریں، کہ یہ وائرس بہت ہی مہلک ہے۔ دوسری جانب بلومبرگ نے اپنی اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ وائرس کا یہی سٹرین یورپ اور امریکا میں پایا گیا ہے لیکن اس کی شرح اموات اتنی نہیں۔