پاک آزاد کشمیر کے ڈاکٹرز کی بھارت میں پریکٹس پر پابندی

472

نئی دہلی: میڈیکل کونسل آف انڈیا نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر اور لداخ سے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو بھارت میں میڈیکل پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیکل کونسل آف انڈیا نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں آزاد جموں و کشمیر اور لداخ کے میڈیکل کالجوں سے ڈاکٹری کی سند حاصل کرنے والوں کو بھارت میں پریکٹس کرنے کیلئے رجسٹریشن نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں قائم کسی بھی طبی ادارے کو انڈین میڈیکل کونسل ایکٹ 1956 کے تحت اجازت کی ضرورت ہے اور ادارے نے اسی اختیار کو استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان دشمنی پر کیا گیا ہے کیونکہ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جموں و کشمیر اور لداخ کے کچھ حصوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ اسی وجہ سے بھارت نے خطے سے سند یافتہ داکٹرز کو بھارت میں پریکٹس کرنے کی رجسٹریشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔