فرانسیسیوں کے قتل میں ملوث طالبان کو رہا نہ کیا جائے, فرانس کی افغانستان سے اپیل

426

فرانسیسی وزارت خارجہ نے افغان حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ طالبان جو فرانیسیوں کے قتل میں ملوث تھے، انہیں رہا نہ کیا جائے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی فرانس24 کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے افغان سے فرانسیسیوں کے قتل میں ملوث طالبان کو رہا نہ کرنے پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت امن معاہدے کے مطابق 400 طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی جس میں سے اب رہا کیے جانے والوں میں سے 80 طالبان ایسے ہیں جنہوں نے متعدد فرانسیسیوں کو قتل کیا ہے۔

حکومتی ادارے نے کہا ہے کہ فرانس ایسے طالبان کی رہائی سے تشویش کا شکار ہے جس کے نتیجے میں فرانس نے افغان حکومت سے فوری طور پر طالبان قیدیوں کی رہائی کو معطل کرنے کی اپیل کی ہے۔