کراچی کے اختیارات پر بنائی گئی کمیٹی مسترد کرتے ہیں،قادر مگسی

68

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے پی ٹی آئی،سندھ حکومت اور ایم کیو ایم کی کراچی کے اختیارات پر بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے اسے سندھ کی خود مختاری پر حملہ قرار دیا ہے، وہ پارٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کی عوام کے ووٹوں سے اقتدارمیں آنے والی پی پی حکومت نے حقوق کا تحفظ کرنے کے بجائے اختیارات سے سرینڈر کرکے صرف اپنے اقتدار کو بچایا ہے جو سندھ کے
مفادات کے لیے دائمی نقصان کا باعث ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ کراچی سندھ کا درالحکومت ہے ۔کراچی سندھ کی زندگی وموت کا مسئلہ ہے جس کے اختیارات وسائل پر قبضہ کسی صورت تسلیم نہیں کیاجائے۔ انہوںنے کہاکہ ایس ٹی پی کی جانب سے 22اگست کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی جس میں پی پی سرکار، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم کے درمیان کراچی کے اختیارات پر بنائی گئی کمیٹی اورسندھ کے اختیارات پر سودے کرنے پر پیپلزپارٹی کو دعوت نہیں دی جائے گی ۔اے پی سی کی تیاریوں کے لیے مختلف رہنماؤں سے رابطہ کیا گیا ہے ۔اس موقع پر عبدالحمید میمن،الطاف جسکانی،ہوت خان گاڈھی،ڈاکٹر سومار منگریو،محمد علی ابڑو، گوتم چنا ویگر بھی موجود تھے ۔