وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

107

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج (منگل کو) طلب کر لیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ کابینہ
اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی و سلامتی کے امور پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کو حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں کابینہ سرجیکل اور این 95 ماسک کی برآمد گی کی منظوری دے گی اور پارلیمانی کمیشن، اتھارٹیز اور بورڈز میں ممبرز تعیناتیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔وفاقی کابینہ پی ٹی وی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ لاگو کرنے کی منظوری دے گی۔