عندلیب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین قبضہ مافیا سے خالی کرالی گئی

283

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) عندلیب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کی اراضی پر قبضہ مافیا کے(نیب)کےحکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی نے بھرپور انسدادی کارروائی کرکے40 ایکڑ زمین میں سے 08 ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا سے قبضہ ختم کروالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے عندلیب کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ سائٹ سیکٹر48اے اسکیم 33گلزار ہجری کراچی کی زمین پر قائم تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے تجاوزات کا بیشتر حصہ منہدم کردیا ہے۔انسدادِ بدعنوانی کے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)اورسندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ناجائز تعمیرات کے خلاف یہ کارروائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک زمین مکمل طور پر قابضین سے واگزار نہیں کرالی جاتی۔انسدادِ بدعنوانی کے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب) اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی کی کاوش سے قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور انسدادی کارروائی کرکے 08 ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا سے قبضہ ختم کرواکر عندلیب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الاٹیز کا دیرینہ مسئلہ حل کراکر منطقی انجام تک پہنچادیا گیا ہے۔

عندلیب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے الاٹیز نے نیب اور ایس بی سی اے کے اس جرات مندانہ اقدام کو بے حد سراہا اور عوام نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ صوبہ بھر میں اسی طرز عمل پر انسداد قبضہ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ جائز الاٹیز کو ان کا جائزحق مل سکے۔

عندلیب کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ سائٹ سیکٹر48اے اسکیم 33گلزار ہجری کراچی کے تمام ممبران سوسائٹی و عوام الناس اور سرکاری اداروں کو مطلع کیا ہے کہ سوسائٹی کو چالیس ایکڑ رقبہ 99 سالہ پٹے پر 1973ء میں آلاٹ کیا گیا اور (K.D.A) M.P.G.O سے سوسائٹی کا نقشہ 2008-2019ء میں منظور ہوا اور آلاٹ شدہ چالیس ایکڑ زمین سوسائٹی کی ملکیت ہے۔

نیز روفی پام سٹی/پرنس ٹاؤن نے چالیس ایکڑ زمین میں سے آٹھ ایکڑ اراضی سیکٹر اسکیم 33 گلزار ہجری کراچی ایسٹ میں شفٹ کروائی اور اس جالی،فراڈ کھاتے،ٹائٹل کی بنیاد پر روفی پام سٹی کے نام سے پروجیکٹ لاؤنچ کیا تھا۔ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت پر وہ اراضی جو کہ شفٹنگ ایکسچینج ہوئے تھے ان سب کو بورڈ آف رونیو حکومت سندھ نے 2015ء میں اپنے نوٹیفیکشن نمبر 09-294-03ISO-1 بتاریخ 21-09-2015 اژلٹ 1912 امڈر سیکشن 17 آف دی کولونائزیشن قانون کے مطابق ڈی سی ایسٹ مختیار کار اسکیم 33 (ایسٹ) کو ہدایت کی کہ وہ روفی پام سٹی پرنس ٹاؤن کی انٹری نمبر 167VF-VII دہہ تھومنگ سیکٹر 48-A اسکیم 33 کو منسوخ کر دے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکومت سندھ نے عوام الناس کو اخبارات کے ذریعے مطلع بھی کیا کہ روفی پام سٹی کے تمام این او سی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔سوسائٹی کی انتظامیہ نے غیر قانونی قبضہ جس میں ایک مسجد اور ہسپتال اور رہائشی پلاٹ روفی پام سٹی کے زیر قبضہ ہیں اور اس غیر قانونی قبضہ ختم کروانے کے لیے مختلف حکومتی اداروں کو وقتاً فوقتاً مطلع کیا ہے،علاوہ ازیں جو بھی شخص روفی پام سٹی میں پلاٹ/بنگلہ کی خرید و فروخت کریگا وہ اپنے نفع و نقصان کا خود ذمہ دار ہو گا۔

واضح رہے کہ مذکورہ زمین پر قبضے کے خلاف عندلیب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے اراکین نے انسدادِ بدعنوانی کے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)،سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی اور محکمہ اینٹی کرپشن سمیت دیگر محمکوں سے رجوع کر رکھا تھا، جس پر (نیب) کے حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اٹھارٹی نے کارروائی کی ہے،جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن اس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کررہا ہے۔