دھوپ میں بجلی کڑکنے کی ویڈیو وائرل

430

امریکا ریاست فلوریڈا میں بارش کے بغیر بجلی کڑکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان پر بجلی کڑکنے کا منظر عموماً بارش کے دوران دیکھا جاتا ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا میں مطلع صاف ہونے کے باوجود بجلی کے کڑکنے کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ماہرین کے مطابق صاف آسمان پر بجلی کڑکنے کا عمل کبھی کبھار ہوتا ہے اور اسے بلیو بولٹ کہا جاتا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کچھ دور کسی مقام پر طوفان موجود ہو تو بجلی کا کرنٹ دور دور تک پہنچتا ہے۔

صاف آسمان پر بجلی چمکنے کی یہ ویڈیو پہلی نہیں ہے، اس سے قبل ایک سیاح والٹ ڈزنی ورلڈ میں ایسی ہی بجلی گرنے کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر چکا ہے جس کی آواز قریبی علاقوں تک سنی گئی۔