کوئٹہ ،کسٹم کی کارروائی، 15 ہزار کلو چھالیہ برآمد کرلی

92

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 15 ہزار کلو چھالیہ برآمد کر لی۔ کسٹم حکام کے مطابق کارروائی لکپاس کے مقام پر کی گئی جہاں ایک کوئٹہ سے کراچی جانے والے پیازوں سے لدے ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی ، دوران تلاشی ٹرک میں چھپائی گئی 15 ہزار کلو چھالیہ کے 200 پارسل برآمد کرلیے گئے ۔ ترجمان کسٹم کے مطابق چھالیہ کراچی اسمگل کی جا رہی تھی تاہم بروقت کارروائی سے اسمگلنگ کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔