کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

339

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 5 بجکر 16 منٹ پر رپورٹ ہوا ہے۔زلزلے کے جھٹکوں کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹرشمال میں واقع گڈاپ تھا۔

تفصیلات کے مطابق زلزلہ کراچی کے شمال میں آیا ہے جبکہ زلزلہ کی شدت 3 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے کراچی کے شمالی و جنوبی علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع گڈاپ تھا۔

ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز 25.31 ڈگری شمال میں طول بلد اور 67.23 ڈگری مشرق عرض بلد میں واقع تھا اور اس کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ شہر سے دور کم نوعیت کا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔

اس ضمن میں میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت انتہائی کم تھی اور آفٹر شاکس صرف زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد آتا ہے، اتنی کم شدت کے زلزلے میں نقصان نہیں ہوتا ہے۔

دائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شام 5 بج کر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شمال میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 40 کلو میٹر دور تھا، جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سے قبل بلوچستان کے شہر تربت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 16 کلو میٹر گہرائی میں آیا تھا اور اس کا مرکز تربت سے 70 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔