شہر قائد کے بڑے اسپتالوں میں متعدد مشینیں خراب

344

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے بڑے اسپتالوں میں متعدد مشینیں خراب ہوگئیں ، انتظامیہ نے کورونا کا بہانہ بناکر مشینیں ٹھیک ہی نہیں کرائیں ، جس پرمریض روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں روپے فیس ادا کرکے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے لگے۔

کراچی کے مختلف بڑے اسپتالوں میں متعدد اہم مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مختلف امراض میں مبتلاہوکر آنے والے مریضوں سے ٹیسٹ نجی لیبارٹری سے کرائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

سندھ کے سب سے بڑے سول اسپتال کی سی ٹی اسکین مشین 5 ماہ سے جبکہ این آئی سی ایچ اسپتال کی مشین 2 ماہ سے خراب پڑی ہے جبکہ اس کے علاوہ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن میں کروڑوں روپے کی روبوٹک مشین کئی ماہ سے خراب اور سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کی ایکسرے مشین ایک ماہ سے خراب ہے۔

مشینیں خراب ہونے کی وجہ سے مریض اپنےمختلف ٹیسٹ نجی لییبارٹری کو ہزاروں روپے ادا کرکے کرارہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔