وہ ٹیم جس نے سب سے پہلے چاند کا مکمل احاطہ کیا؟

280

جس ماہرین کی ٹیم نے سب سے پہلے چاند کے مدار کا مکمل احاطہ کیا وہ اپولو-8 کا عملہ تھا۔

چاند کا وہ دور دراز مقام جس سے سائنسدان لاعلم تھے، وہاں کا دورہ کرنا کیلئے ناسا نے 1968 میں اپولو-8 نامی مشن کو بھیجا جس کا عملہ فرینک بورمن، جیمز اے لول اور ولیم اے اینڈرز پر مشتمل تھا۔

اس مشن کو 21 دسمبر 1968 کو لانچ کیا جبکہ عملہ 3 دن میں یعنی 24 دسمبر کو چاند کے پاس پہنچا۔

اپولو-8 کو جو مشن سونپا گیا تھا وہ یہ تھا کہ چاند کا وہ رُخ جو انسانی آنکھ سے مخفی ہے وہاں کا دورہ کرے جسکے لیے اپولو-8 کو چاند کے 10 مداروں کو احاطہ کرنا تھا جس کو عملے نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔

اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد اپولو-8 بخیر و عافیت 27 دسمبر کو کرہِ ارض پر واپس آگیا۔