اسد اللہ بھٹو کی میاں عبدالحق سے ملاقات ختم نبوتؐ کانفرنس میںشرکت کی دعوت

161

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر، سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے میاں عبدالحق المعروف میاں مٹھو (بھرچونڈی شریف) سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی رہنما عبدالحفیظ بجارانی، امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو بھی ہمراہ تھے۔ اسدا للہ بھٹو نے ملاقات میں میاں مٹھو کو 24 اگست کو منصورہ لاہور میں منعقد ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر ملکی حالات کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔