جیل سے رہائی کے بعد ٹرانس جینڈر ایکٹوسٹ جولی کا ناانصافی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

271

جیل سے رہائی کے بعد خواجہ سرا کمیونٹی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی جولی خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تمام تر مشکلات کے باوجود ناانصافی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گی۔

میڈیا کو دیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سچائی ہمیشہ جیتتی ہے اور ناانصافی ہمیشہ اپنے انجام کو پہنچتی ہے۔

اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے خوجہ سرا جولی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور جو بھی انجام ہو میں یہ جدوجہد جاری رکھوں گی۔

جولی پرامید ہیں کہ نئی نسل ان کے نقشے قدم پر چلے گی اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے پر مار دیا گیا تو میرے پیچھے میرے بہت سے حامی ناانصافی کے خلاف کھڑے رہیں گے۔