شہری اپنا فرض ادا کریں اور شجرکاری کو فروغ دیں، صائمہ ندیم

254

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری وفاقی منسٹری بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے وزیر اعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کے تحت ملیر کینٹ میں 500 درخت لگائے۔

اس موقع پر ایم این اے صائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ تمام شہری اپنا فرض ادا کریں اور شجرکاری کو فروغ دیں،شجرکاری مہم سے پورے ملک میں ہریالی آجائے گی۔

گرین پاکستان سے ہمارے پیارے وطن کے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ جنگلات اوردرخت کاٹنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اور ملک شدید متاثر ہوا۔

ہم پودے لگاکرماحولیاتی تبدیلی کوروک سکتے ہیں۔درخت لگاناآئندہ نسلوں کیلئے جہادکادرجہ رکھتاہے۔شجرکاری مہم میں حصہ لینے والوں کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

پاکستان بھر کے تمام صحراؤں، سرکاری ہسپتالوں، سکولوں اور کالجز میں درخت لگائے جائیں گے۔قوم سے اپیل ہے کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں کیونکہ یہ پاکستان کے مستقبل اور ترقی کے لئے بھی انتہائی ضروری ہے۔

اس موقع پرایم این اے صائمہ ندیم کے ہمراہ ایم پی اے ادیبہ حسن، ایم پی اے عدیل، کراچی ویمن ونگ کی سیکرٹری آسیہ،کرنل امان اللہ، خاور صاحب، طوبہ احمد، کلیم جعفری، فرح شیخ ماڈل ٹاؤن انفارمیشن سیکرٹری ولید ہاشمی، ماڈل ٹاؤن یوسی 2 صدر عامر تنولی،معیز شاہ، ثمرین صبا، اور شگفتہ نسرین و دیگر اراکین نے ایم این اے صائمہ ندیم کے ہمراہ شجر کاری مہیم میں حصہ لیا۔