اسرائیل میں درندگی کی انتہا، لڑکی سے انسانیت سوز واقعہ

737

اسرائیلی بندرگاہ ایلات کے ایک رہائشی ہوٹل میں جنسی درندگی کا اتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 30 افراد نے 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق ایلات کے ہوٹل میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ 30 افراد کی اجتماعی زیادتی کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجیمن نیتن یاہو اور دیگر رہنماؤں نے شدید مذمت کا اظہار کیا۔

نیتن یاہو نے درندگی کے اس واقعے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرم صرف لڑکی کے ساتھ ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کیخلاف ہوا ہے۔

واقعے کے وقت موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ تمام ملزمان لڑکی کے رہائشی کمرے کے باہر اس جرم کے مرتکب ہونے کا انتظار کرتے رہے جبکہ باقی رہائشی یہ دلدوز منظر تماشائی بنے دیکھتے رہے۔

بینجیمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ملزمان کی تلاش اور اُن کیخلاف فوری قانون کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔