امریکہ اور چین عنقریب رابطہ کریں گے، چینی وزارت تجارت

211

بیجنگ: چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ تجارت کے حوالے سے عنقریب رابطہ کریں گے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤفینگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بہت جلد رابطہ ہوگا۔

بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس کے دوران ایک صحافی نے چینی وزارت ترجمان گاؤفینگ سے امریکہ اور چین کے تعلقات کی بحالی کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں گاؤفینگ کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ عنقریب ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے امریکہ اور چین کے تعلقات میں انتہائی کشیدگی پائی جاتی ہے جس کے باعث دونوں ممالک ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی اور مختلف امور سے متعلق پابندیاں عائد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔