مقبوضہ کشمیر:گستاخانہ بیان پربی جے پی کیخلاف احتجاج جاری

70

سری نگر (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں بی جے پی رہنما کی جانب سے حضور نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخی اور گائو رکھ شکوںکی غنڈہ گردی کے خلاف آج پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اس گستاخانہ اقدام اورضلع ریاسی میں گائو رکھ شکوں کی طرف سے 2مسلمان کسانوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان واقعات سے بھارت میںہندوتوا فورسز کی فسطائیت اور فرقہ پرست ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہندوتوا فورسز یہ سب کچھ مقبوضہ علاقے میںمسلمانوںکو اشتعال دلانے اورجواب میںجسمانی تشدد، مالی اور سیاسی طورپرانتقام کا نشانہ بنانے کے لیے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کر رہی ہیں۔ حریت کانفرنس نے بزرگ حریت رہنماسیدعلی گیلانی سے منسوب جعلی خطوط جاری کیے جانے کے حوالے سے کہاکہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکامی کے بعد بھارت حریت قیادت اور جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لیے مسلسل اوچھے اور غیر اخلاقی ہتھکنڈیوںپر اتر آیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیاکہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ دریں اثنا سرینگر،کپواڑہ ، گاندربل اور بڈگام سمیت وادی کشمیر اور جموں خطے میں تاجروں سمیت ہزاروں لوگوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیںاور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مرتکب مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔