آرمی چیف سے اردن کے سفیر کی ملاقات‘دفاعی تعاون پر اتفاق

70

راولپنڈی(آن لائن )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے سفیر میجر جنرل(ر ) ابراہیم یالے محمد نے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی و دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔