پاک ا فغان دو طرفہ تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کی جائینگی‘مشیر تجارت

125

راولپنڈی (اے پی پی) مشیر تجارت عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاک ا فغان دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی، ہماری پھلوں اور سبزیوں کی ایکسپورٹ 750 ملین ڈالر ہوئی ہے جو ایک اہم کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر آف کامرس کے تحت ورچوئل انٹرنیشنل ٹریڈ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او ممالک کے لیے بھی ٹرانس شپمنٹ پالیسی لا رہے ہیں، شپمنٹ پالیسی کے لیے چیمبر آف کامرس کی تجاویز کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کر یں گے، ازبکستان سیالکوٹ ائرپورٹ سے براہ راست کارگو فلائٹ کا معاہدہ کرے گا۔