ا دویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ پر تشویشناک ہے

85

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیر میاں عبدالستار بیگا ، جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم نے اپنے مشترکہ بیان میں ا دویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت ظلم و نا انصافی اور مہنگائی کے مارے عوام کی حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو روکے ۔ میاں عبدالستاربیگا نے کہا کہ تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا گیا ہے ۔ 2018 میں دوبار اور 2019 میں تین بار ریٹ بڑھا کر لوگوں سے علاج معالجہ کی سہولت بھی چھین لی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ویسے ہی غریب عوام کیلیے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔ مہنگائی و بیروزگاری اور لاک ڈاؤن نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے۔ اب ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ سے غریب مریض رل گئے ہیں۔ ادویہ ساز کمپنیوں کو غریب مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ رہنمائوں نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرنے والی ادویہ ساز کمپنیاں االلہ کے عذاب سے ڈریں۔ کورونا و مہنگائی کی آڑ میں غریب مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات سے محروم کرنے کا نوٹس اور حکومت مہنگائی کے خاتمے سمیت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلیے قوم سے کیے وعدوں پر عمل کرے۔