عدالت عظمیٰ ‘ نوکری پر بحالی سے متعلق دائر درخواست مسترد

56

اسلام آباد (اے پی پی)عدالت عظمیٰ نے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی کے ملازمین کی جانب سے نوکری پر بحالی سے متعلق دائر درخواست خارج کردی
ہے۔ چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربرا ہی میں3 رکنی بینچ نے ملازمین کی نوکری سے برخاستگی کے خلاف کیس پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ملازمین نے 4 سرکاری اکاؤنٹس ہونے کے باوجود ایک مزید اکائونٹ کیوں کھولا،ملازمین نے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اوپن مارکیٹ سے پولٹری کی مرغیاں خریدیں، کیا ان ملازمین کو اکاؤنٹ کھولنے کا اختیار تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر اکاؤنٹ کھول کر آپریٹ کیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے۔