بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری ،177 ارب وصول کیے جائیں گے

45

اسلام آباد ( آن لائن ) واپڈا نے مہنگائی سے تنگ عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی، واپڈا نے پن بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی،نیپرا کی منظور ی کے بعد صارفین سے ایک سال میں 177ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے نیپرا میں 177ارب ریونیو کی منظوری کے بارے میںدرخواست دائر کی گئی ہے، واپڈا کی جانب سے درخواست رواں مالی سال کے لیے دائر کی گئی ہے۔پلانٹس مرمت ، سکوک بانڈز ریٹرن، سرمایہ کاری کی مد میں 134ارب منظور کرنے کی درخواست
منظور کی گئی ہے۔ نیپرا نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، جس میں 7 روز میں فریقین سے جواب طلب کیا گیا ہے ۔واپڈا کی درخواست پر نیپرا عوامی سماعت کرے گا ۔ نیپرا کی منظوری کے بعد پانی سے بننے والی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ صارفین سے ایک سال میں 177ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔