وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر چین روانہ

63

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے اہم ایک روزہ دورے چین روانہ ہوگئے۔ چین روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ
آج میں ایک اہم دورے پر چین روانہ ہو رہا ہوں۔ دورہ سے متعلق وزیراعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔امید ہے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہو گی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وفد پاکستان کی سیاسی و عسکری سوچ کی عکاسی کرے گا۔چین کا دورہ بہت اہم اہمیت کا حامل ہے۔چینی قیادت سے مختلف امور پر گفتگو ہو گی۔