سندھ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر عملدرآمد کیلیے اجلاس

137

کراچی (نمائندہ جسارت)وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کم آمدنی والے بے گھرافرادکو سستے مکانات کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کااجرا کیاگیاہے اس سلسلے میں وفاقی وسندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری بلدیات سندھ
روشن علی شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے آشکار داور،کے ڈی اے،ایل ڈی اے ،ایم ڈی اے ،ایس ڈی اے ،ماسٹرپلان ڈپارٹمنٹ اورڈی بی آرٹی یو کے افسران سمیت ایسوسی ایشن آف بلڈرز ڈویلپرز (آباد) کے عہدیداران حسن بخشی اور محسن شیخانی نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔اس موقع پرروشن علی شیخ نے کہا کہ اجلاس کا مقصد ہاؤسنگ اسکیم کیلیے قطعہ اراضی ،طریقہ کار، پلاٹ الاٹمنٹ، سہولیات کے بارے میں تجاویز مرتب کرنا ہے۔ علاوہ ازیں روشن علی شیخ کی سربراہی میں ایک اور اجلاس ہو ا جس میں ڈائریکٹرجنرل آشکار داور سمیت ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔ سیکرٹری بلدیات نے کہاکہ تجاوزات سے متعلق عدالت عظمیٰ کے احکامات پر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ دونوں اجلاسوں میں ڈائریکٹر جنرل آشکار داورکے ساتھ ایکزیکٹو ڈائریکٹرپرنسپل آف لاشاہدجمیل الدین سمیت ایس بی سی اے کے تمام ڈائریکٹرز اورڈپٹی ڈائریکٹرزشریک تھے۔