تحقیقاتی ادارے نواز شریف کو ڈھونڈرہے ہیں،فیاض الحسن

58

لاہور (نمائندہ جسارت)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کی جانب سے بزدار حکومت کی 2 سالہ کارکردگی کے حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے مفرور قائد کے حواریوں کی جانب سے بزدار حکومت کی کارکردگی پر مصدقہ اعداد و شمار کے بغیر تنقید پانی میں پکوڑے تلنے کے مترادف ہے عدالتیں
اور تحقیقاتی ادارے نواز شریف کو ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ بچی کھچی ن لیگ اپنے آقاؤں کی مفروری سے توجہ ہٹانے کے لیے لمبی لمبی ہانک رہی ہے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا لیگی رہنماؤں کی جانب سے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات دبے لفظوں میں این آر او کی درخواست تھی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سیاسی مفاہمت کے نام پر کرپٹ عناصر کو معافی نہیں دیں گے۔