مریم نواز کی گاڑی پر فائرنگ کے شواہد نہیں ملے،غلام دستگیر

70

لاہور (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب غلام دستگیر نے کہا ہے کہ ابھی تک مریم نواز کی گاڑی پر فائرنگ کے شواہد نہیں ملے، پولیس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی جھگڑا نہیں، جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، اس کو گرفتار کیا جائے گا۔ لاہور چیمبر کے دورہ کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے ا ٓئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی مریم نوازکی نیب آفس میں پیشی کے دوران فائرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے، ابھی اتک ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جس سے معلوم ہو کہ مریم نواز کی
گاڑی پر فائر کیا گیا۔البتہ نیب آفس میں جھگڑے کے دوران ایک گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی جھگڑا نہیں۔جو بھی قانون ہاتھ میں لے گا، اس کو گرفتار کیا جائے گا۔